رجسٹری برانچ کا بجلی کا بل جمع نہ ہونے پرکنکشن منقطع

 رجسٹری برانچ کا بجلی کا بل جمع نہ ہونے پرکنکشن منقطع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) رجسٹری برانچ کا بجلی کا بل جمع نہ ہونے پرکنکشن منقطع کردیا گیا،5روز سے بجلی کا کنکشن منقطع ہونے پر تمام سرکاری امور معطل۔۔

رجسٹری انتقالات سمیت فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر تمام امور ٹھپ ہو کررہ گئے ،اس بارے تفصیل کے مطابق میپکو آفس کوٹ ادو نے بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3ماہ سے بجلی کا بل 3لاکھ روپے کابل جمع نہ کرانے پر واپڈا ٹیم نے تحصیل آفس کا کنکشن منقطع کر دیا،5روزگزرگئے کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرانے والی رجسٹری برانچ کا بجلی کا بل تاحال جمع نہ کرایاجاسکا،تحصیل آفس کا بجلی کاکنکشن منقطع ہونے سے تمام سرکاری امورمعطل ہوکررہ گئے ہیں جبکہ رجسٹری انتقالات سمیت فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پرتمام امور ٹھپ ہوکررہ گئے ،تحصیل آفس میں کام نہ ہونے سے سائلین پریشانی کاشکارہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسیدمنورعباس بخاری سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ تحصیل آفس کا بجلی کا بل جمع کرایا جائے تاکہ سائلین کی مشکلات کم ہو سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں