ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد، نقدی تقسیم

ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس  اہلکاروں میں تعریفی اسناد، نقدی تقسیم

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد نے اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیوں پر پی او سٹاف کو نقد انعامات اور ۔۔

تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر قرۃ العین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد امتیاز، محمد عمران اور ان کی ٹیم شامل ہے ،پی او سٹاف نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 210 اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا جن میں 37 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں