کوٹ ادو:منی پٹر ول پوائنٹس مالکان کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو:منی پٹر ول پوائنٹس مالکان کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار )سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے اور بغیر حفاظتی انتظامات پر منی پٹر ول پوائنٹس مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادئے۔

۔تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ بغیر لائسنس منی پٹرول پوائنٹس کے خلاف کارروائی کے لئے پہنچی تو مالکان کی دوڑیں لگ گئیں بغیر حفاظتی انتظامات کے کاروبار کرکے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے شمالی پھاٹک پر شوکت عباس شاہ، کالی پل پر محمد رمضان، محمد احمد چانڈیہ، عید گاہ روڈ پر الطاف حسین، وقاص حسین شاہ، جنوں موڑ پر غلام عباس ڈونہ، محمد امجد بریال، نیو سبزی منڈی کے نزدیک احسن رشید بھٹہ، سندیلہ چوک پر عامر محمود اور خضر حیات لودھی کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات اندراج کرادئیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں