دینی تعلیم کیلئے منتخب افراد پر اللہ کا خاص انعام ہے ،ارشد کاظمی

دینی تعلیم کیلئے منتخب افراد پر اللہ  کا خاص انعام ہے ،ارشد کاظمی

ملتان(خبرنگارخصوصی)شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ علم تو دراصل دین کا ہی ہے ،ان لوگوں پر اللہ کا خاص انعام و اکرام ہے ۔۔

جنہیں اس نے قرآن و سنت کے حصول علم اور نشرواشاعت کی خاطر منتخب فرما لیا۔کوئی سرکاری سرپرستی یا بیرونی مدد نہ ہونے کے باوجودمدارس دینیہ کا فروغ اور حیرت انگیز ترقی اس شعبہ سے وابستہ علمائاور دین دار طبقہ کی پرخلوص اور بے لوث مساعی کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان میں نئے تعلیمی سال 46_1945ھجری کے آغاز پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب میں کیا انہوں نے اساتذہ کے جذبہ خلوص اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں