1 لاکھ آبادی کا بنیادی مرکز صحت کھنڈرات میں تبدیل

 1 لاکھ آبادی کا بنیادی مرکز صحت کھنڈرات میں تبدیل

گگومنڈی (نمائندہ دنیا)16دیہات اور ایک لاکھ آبادی کا بنیادی مرکز صحت جدید سہولیات، ایمبولنس و چاردیواری سے محروم اور ۔۔

عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی۔تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت 231/ EB جھوکنوازبنیادی سہولیات و چاردیواری سے محروم ہے ، بقیہ عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگی،مرکز صحت کی 4 دہائیوں سے مرمت کی گئی اورنہ ہی جدید سہولیات فراہم ہوئیں۔ چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے بہت بڑا سکیورٹی رسک ہے ،سارا سارا دن گائوں کے مال مویشی نظر آتے ہیں،کمپیوٹر آپریٹر ،سکیورٹی گارڈ اور ڈسپنسر کی اسامیاں خالی ہیں۔حاملہ خواتین کے لئے ایمبولنس کی سہولت بھی نہیں ، اگر کوئی ایسا واقعہ پیش آجائے تو گھنٹوں ایمبولنس کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور بہت سارے مریض راستہ میں ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اہل دیہہ میں محمد ناصر سندیلہ،محمود نمبردار ،نذر فرید سندیلہ،غلام رسول ،شوکت علی،محمد اسحاق ،سرفراز ورک ،سعید احمد نمبردارنے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ بی ایچ یو231ای بی کی چاردیواری،ایمبولنس،سٹاف اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں