ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کیخلاف کارروائی کا حکم

ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کیخلاف کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، ناجائز تجاوزات کے خاتمے۔۔

 ، اب گاوں چمکیں گے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ستھرا پنجاب اور اب گاوں چمکیں پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں صرف کاغذی کاروائیاں نہ کی جائیں عملی کام بھی نظر آنا چاہیے ، پنجاب کی سطح پر اس کو مانیٹر کیا جارہا ہے مختلف اوقات میں مختلف افسران کسی بھی گاوں کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہروں اور قصبہ جات سے تجاوزات کے خاتمے لئے آپریشن تیز کیاجائے اور بازاروں ، مرکزی شاہراہوں کو کشادہ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا محاسبہ کریں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں