چلڈرن کمپلیکس، نمونیا کے مزید 11مریض سامنے آگئے

چلڈرن کمپلیکس، نمونیا کے مزید 11مریض سامنے آگئے

ملتان(لیڈی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 11 مزید مریض بچے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 67 ہے ، تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 11 مریض بچے رپورٹ ہوئے جبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیا چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 193مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیا میں مبتلا بچوں میں سے 67بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2ہزار 86بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ یوں اس وقت نمونیا چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 40مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں