فوڈ اتھارٹی کی فوڈ شاپس پر انسپکشن ،بھاری جرمانے عائد

فوڈ اتھارٹی کی فوڈ شاپس پر انسپکشن ،بھاری جرمانے عائد

ملتان (لیڈی رپورٹر)شہر اولیاء میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، ملک شاپس، دودھ بردار گاڑیوں۔

 پولٹری شاپس اور مربہ جات یونٹس کی انسپکشن، 400 کلو بدبودار اور فنگس زدہ اچار، 400 لٹر ملاوٹی دودھ، 150 کلو گرام مضر صحت گوشت تلف، قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فنگس زدہ اور بدبودار اچار کی موجودگی پر علی والا اور مل پھاٹک میں 3 یونٹس کو 85 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اسی طرح دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر چونگی نمبر 11 اور فکشن مارکیٹ میں 3 ملک شاپس کو 39 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔ اس کے علاوہ بہاولپور چوک پر پولٹری شاپ کو کم وزن اور لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں