وکیل پر قاتلانہ حملہ کے ملزم فوری گرفتار کئے جائیں، جہانیا ں بار

 وکیل پر قاتلانہ حملہ کے ملزم فوری  گرفتار کئے جائیں، جہانیا ں بار

جہانیاں (نامہ نگار)جہانیاں بار کونسل کاصدر محمد ذوالکفل ڈھلوں کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس۔

۔شرکا نے جہانیاں جوڈیشل کمپلکس میں محمد گلشن آصف چوہان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو جلد گرفتار اور غفلت کے مرتکب پولیس سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ناقص سکیورٹی کی وجہ سے جہانیاں کمپلیکس میں کئی ناخوشگوار واقعات ہوچکے ہیں،ملزم فوری گرفتار نہ ہوئے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں