مہنگی روٹی ونان کی فروخت، 22گرفتار،3لاکھ،87ہزار جرمانہ

مہنگی روٹی ونان کی فروخت، 22گرفتار،3لاکھ،87ہزار جرمانہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑ میں مہنگی روٹی و نان کی فروخت پر کارروائیاں جاری، اب تک 22گرفتار، 3لاکھ، ساڑے 87ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3179 انسپکشن کیں اور 239 خلاف ورزیوں پر 3لاکھ 87ہزار 500 روپے جرمانے عائد کئے ، ایک مقدمہ کا اندراج کیا اور 22 گرفتاریاں کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ تنوروں اور ہوٹلز کی انسپکشن جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور سستے نرخوں پر روٹی اور نان کی فراہمی میں کوئی دشواری نہ ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں