کسانوں کے مطالبات کے حق میں جماعت اسلامی کا کل احتجاج

کسانوں کے مطالبات کے حق  میں جماعت اسلامی کا کل احتجاج

ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 30اپریل کو ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینئٹر برائے جنوبی پنجاب حسان اخوانی نے کہا ہے کہ کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے ، کسان ملکی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ حسان اخوانی نے کہا کہ 30 اپریل ، ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی احتجاجی دھرنے اور مظاہرے ہونگے ۔ جماعت اسلامی ملتان اور کسان بورڈ کے زیر اہتمام کچہری چوک ملتان دن 11:15 بجے مظاہرہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں