پولیس لائنز میں جدید طریقہ تفتیش پر تربیتی سیشن کا انعقاد

پولیس لائنز میں جدید طریقہ تفتیش  پر تربیتی سیشن کا انعقاد

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر پولیس لائنز ملتان میں جدید طریقہ تفتیش کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی ممتاز آباد محمد اقبال لاشاری اور ایڈووکیٹ رانا فہد شریک ہوئے ۔ٹریننگ سیشن میں ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف پولیس سٹیشنز سے آئے تفتیشی افسران نے حصہ لیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان نے ٹریننگ سیشن میں بتایا کہ کہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں