خانیوال ، غریب آباد سمیت گنجان آباد علاقے مسائل کا گڑھ

خانیوال ، غریب آباد سمیت گنجان آباد علاقے مسائل کا گڑھ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)محلہ غریب آباد سمیت شہر کے گنجان آباد علاقے مسائل سے دوچار، گندگی کے ڈھیر اور ناقص سیوریج مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا۔

 شہر کا پوش علاقہ مبینہ طور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے صفائی کے مناسب انتظامات نہ کئے جانے کیوجہ سے مذکورہ علاقہ گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق غریب آباد روڈ پر گندگی کے ڈھیروں اور گندے پانی کی بھرمار سے تعفن پھیل رہاہے ، سیوریج کا گنداپانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے مچھروں کی افزائش نسل میں بھی خاطر خواہ اضافے کا باعث بن رہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے درجنوں سینٹری ورکر بھرتی کر رکھے ہیں جو کہ اپنے چہیتوں کے گلی محلوں میں تعینات کررکھے ہیں، خانیوال میں صفائی ستھرائی کا کام ہو رہاہے ، شہر کے باقی گلیوں محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کو اندرون شہر کے گلی محلوں کو صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں