حکم امتناع کے باوجودمخالفین نے پولیس سے ملکر گندم اٹھا لی

 حکم امتناع کے باوجودمخالفین نے پولیس سے ملکر گندم اٹھا لی

جودھ پور بارہ میل (نمائندہ دنیا)عدالتی سٹے آرڈر کے باوجود مخالفین نے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر ودیگر اہلکاروں کے ہمراہ تھریشر لگا کر محنت کش کی گندم اٹھا لی۔

رقبہ پر بھی قبضہ کی کوشش،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کیلئے ڈی پی او خانیوال کو درخواست دے دی،متاثرہ مقصو د احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالفین کے ساتھ مل کر جمع پونجی لوٹ لی،اعلیٰ حکام انصاف دلائیں ۔ تھانہ نواں شہر کے علاقہ بستی دھور کوٹ موضع گھگھر کے رہائشی مقصود احمد چٹھہ اور عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دو دن قبل ایس ایچ او تھانہ نواں شہر رانا ادریس اپنی نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر ہمارے مخالفین علی شیر،راعب حسین،غلام عباس، صدیق، ماسٹر اقبال ، امجد، قیصر ،عامر،محسن اور اسد اقوام مٹ وغیرہ کے ساتھ آیا اور آتے ہی ہمارے مخالفین کو حکم دیا کہ تھریشر لگا کر گندم نکالو،ہم نے جاکر ایس ایچ او کی منت سماجت کی اور بتایا کہ ہمارے پاس عدالت کا حکم امتناع موجود ہے جس پر وہ غصے میں بولے کہ ایسے آرڈرز کی کوئی ویلیو نہیں،تقریباً60من گندم اٹھوانے کے بعد ہمرا 8کنال چارہ برسیم بھی روٹا ویٹر چلوا کر ختم کرا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں