گندم خریداری میں اضافہ ، کسانوں کو ریلیف ملے گا،یوسف کسیلیہ

گندم خریداری میں اضافہ ، کسانوں کو ریلیف ملے گا،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی(نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے گندم خریداری ٹارگٹ میں اضافہ کے اعلان سے کسانوں کو ریلیف ملے گا خریداری مراکز پر رولز کے مطابق باردانہ کی فراہمی جاری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گندم کی سرکاری مراکز پر فروخت کے سلسلہ میں کسانوں کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے خریداری ہدف میں چار لاکھ میٹرک ٹن اضافہ کا اعلان کر دیا ہے جس سے کسانوں میں اطمنان کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکومتی پالیسی کے مطابق پنجاب میں خریداری مراکز پر بادانہ کی فراہمی جاری ہے ۔ یوسف کسیلیہ نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسان ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ کے حصول میں بھی نمایاں کردار اداکر رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں بنائیں جس سے ملکی زراعت میں ترقی ہوئی اور آئندہ بھی ہم کسانوں کو در پیش مشکلات دور کرنے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں