معاشی استحکام کیلئے کاشتکاروں کو ریلیف دینا ہوگا، کسان رہنما

معاشی استحکام کیلئے کاشتکاروں کو ریلیف دینا ہوگا، کسان رہنما

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کسانوں کو ریلیف دینا ،انتہائی ضروری ہوگا حکومت باردانہ وافر اور بروقت فراہم کر کے کسانوں کی آخری دانے تک گندم خریدے اگر اس موقع پر کسانوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا تو کسی بھی شعبہ کی ترقی ممکن نہیں ہو سکے گی ۔

 کاشت کار رہنما محمد آصف محمد عبداللہ رب نواز محمد حنیف ظہور احمد غلام مصطفی محمد ابوبکر محمد انورکا کہنا ہے کہ زراعت کو در پیش مسائل ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے پہلے مکی دھان کپاس کے کاشت کاروں کا استحصال جاری رہا اب گندم کے ساتھ بھی کچھ اس سے مختلف نہیں گنے کے کاشت کار بھی روتے پھر رہے ہیں کئی سالوں سے زمیندار کاشتکار کی فصلوں سے ناروا سلوک ہونے سے شعبہ زراعت سے وابستہ افراد مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں اور کوئی بھی فصل کاشت کرنے سے پہلے وہ ہزار بارسوچنے پہ مجبور ہوتے ہیں گندم کی خریداری میں حکومتی عدم دلچسپی کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے اور لوگ حکومتی اعلانات کے انتظار میں اپنی گندم کی کٹائی تک نہیں کرا رہے وفاق اور پنجاب حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کے لیے جلد سے جلد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ ان کی گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے اور ان کو بھاری نقصانات سے بچایا جائے اگر گندم کی فصل کا کسان کو صحیح معاوضہ نہ ملا تو اس سے دھان کپاس اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوں گی اور ان کی کاشت میں کمی کا سامنا رہے گا نقصان کی بجائے زمیندار کاشت کار اپنی زمینیں خالی رکھنے کو ترجیح دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں