پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان،ڈپریشن کا مرض بڑھ گیا

پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان،ڈپریشن کا مرض بڑھ گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)پریشر ہارن شہریوں کے لئے وبال جان،پریشر ہارن کا استعمال سے ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ خانیوال شہر و گردونواح میں شور شرابا کرنیوالے پریشر ہارن مکینوں کا سکون تباہ کرنے لگے ، ہسپتالوں میں مریض تک محفوظ نہیں رہے ۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و گردونواح میں پریشر ہارن کے بے جا استعمال نے ڈپریشن کے مریضوں میں حیرت انگیر اضافہ کر دیاہے ۔ شہری گھروں کے اندربڑی بسوں، ٹرکوں، ٹریکٹر کے خوفناک آواز والے ہارن سننے پر مجبور ہیں،جس سے نہ صرف انکی سماعتیں اور اعصاب متاثر ہورہے ہیں بلکہ ذہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ ہارن اس قدراونچی آواز اور خوفناک ہوتے ہیں کہ سوئے ہوئے بچے تک ڈر سے جاگ جاتے ہیں مگر ٹریفک پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں، ٹرکوں، ویگنوں، موٹرسائیکلوں، کاروں، ٹریکٹروں وغیرہ پر نصب پریشر ہارن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اور ان میں نصب پریشر ہارن کو اتارنے کی مہم چلائی جائے تاکہ شہری زہنی ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں