خراب بجلی میٹرز فوری تبدیل کئے جائیں،رانا محمد ایوب

خراب بجلی میٹرز فوری تبدیل کئے جائیں،رانا محمد ایوب

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے ریجن بھر میں جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور آپریشن سرکلوں کو 19 ہزار272سنگل اور تھری فیز میٹرز کا اجراء کردیاہے ۔

صارفین کو خراب اور جلنے والے میٹرز پرایوریج یونٹس ڈالنے کے بجائے میٹرز کی بروقت اور اسی ماہ تبدیلی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کے مطابق مارچ 2024ء کے اختتام تک بیچ نمبر 15سے 20، 28اور 29میں خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے 19ہزار150سنگل فیز میٹرز اور 122تھری فیز میٹرز متعلقہ ریجنل سٹورز کو فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 1760سنگل و تھری فیز میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو 1086، وہاڑی سرکل کو 3152، بہاولپور سرکل کو 3294، ساہیوال سرکل کو 1273، رحیم یار خان سرکل کو 2061، مظفرگڑھ سرکل کو 2300، بہاولنگر سرکل کو 2524اور خانیوال سرکل کو 1824میٹرز کا اجراء کیاگیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں