حکومتی عدم توجہ سے کاشتکار زبوں حالی کاشکار ،خالد خاکوانی

حکومتی عدم توجہ سے کاشتکار زبوں حالی کاشکار ،خالد خاکوانی

ملتان(کرائم رپوٹر)پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسان کی خوش حالی پاکستان کی خوشحالی ہے مگر اس وقت حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے کسان زبوں حالی کا شکار ہیں ۔

گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسان رل گئے ہیں حکومت گندم خریداری کے حوالے سے مثبت پالیسی کا اعلان کرے ،اس وقت پاکستان بھر کے کسان گندم کے کم سرکاری ریٹس کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ حکومتی اعلان کردہ نرخ کے باوجود کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور انہیں سرکاری نرخ پر بھی گندم خریدنے کے لئے خریدار نہیں مل رہے ہیں سرکاری سطح پر گندم خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کسان اپنی فصل اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جس کا فائدہ مڈل مین، فلور ملز او ر ذخیرہ اندوز اٹھا رہے ہیں حکومت کے اگر یہی حالات رہے تو کسان اگلی فصل کپاس بھی نہیں اگا سکے گے کیونکہ گندم اگانے کے لئے کھاد سپرے بھی کسان ادھار پر اٹھاتے ہیں رہی سہی کسر بجلی کے ٹیرف میں اضافے نے پوری کر دی ہے خدارا حکومت کسانوں پر رحم کرتے ہوئے کسانوں کا استحصال کرنے کی بجائے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے کسانوں کو اچھے ریٹس پر گندم خریداری کا آغاز کرے تاکہ کاشتکار بھی بہتر معاوضہ مل سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں