مہنگی روٹی ،نان فروخت کرنے پر 8ہوٹل مالکان گرفتار

مہنگی روٹی ،نان فروخت کرنے پر 8ہوٹل مالکان گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا مہنگی روٹی فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کے خلاف سخت ایکشن،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی ہدایات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی کی فروخت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے روٹی مہنگی فروخت کرنے پر ضلع بھر کی 98 ہوٹلوں / تندوروں کی انسپکشن کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے احکامات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت فروخت پر 8 ہوٹلوں کے مالکان کو گرفتار، باقیوں پر 24000 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں