پی ٹی آئی 28سال سے عوامی حقوق کیلئے کوشاں،تیمور مہے

پی ٹی آئی 28سال سے عوامی حقوق کیلئے کوشاں،تیمور مہے

ملتان( لیڈی رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان حلقہ 19مئی کو ایک بار پھر تحریک انصاف کو ووت دیکر ثابت کردیں کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 جیل میں بیٹھے اس قیدی کو ووٹ دیں جو بے گناہ جیل میں بند ہے 28سال پہلے ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور تعمیروترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور آج بھی ملک و قومی کے بہتر مستقبل کے لیے قیدبند کی حالت میں جدوجہد کررہاہے اس لیے 19مئی کو تحریک انصاف کے امیدوار کوووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں اور جس طرح بانی پارٹی تحریک انصاف نے اپ لوگوں کے حق اور سچ کی آواز بلند کی اپ لوگ بھی تحریک انصاف کوووٹ دیکر اپنا حق ادا کریں۔یاد رکھیں کہ اس نو منتخب حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی اپ لوگوں سے کیے ہوئے وعدوں کو جھٹلادیا اور ایک بار پھر مہنگائی کے پہاڑ اپ عوام پر توڑ دیے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔19مئی کوتحریک انصاف کو ووٹ دیکر زبردستی مسلط کی گئی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں