ہائی لاس فیڈرزپر نقصان کی شرح کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں، اشفاق اعوان

ہائی لاس فیڈرزپر نقصان کی  شرح کم کرنے کے اقدامات  کئے جائیں، اشفاق اعوان

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو انجینئر محمد اشفاق اعوان نے کہا ہے کہ ہائی لاس فیڈرز پر نقصان کی شرح کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

 بجلی چوری پکڑنے کے ساتھ ساتھ فیڈرز کی کومبنگ، بائفرکیشن اور ایریاپلاننگ بھی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سب ڈویژن خانپور کے علاقہ میں میٹرز کی چیکنگ کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ایکسین خانپور ڈویژن کو ہدایت کی کہ تمام ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے اور کسی بھی بجلی چور کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں