نمونیا کے کیسز بڑھ گئے مزید 26مریض رپورٹ

نمونیا کے کیسز بڑھ گئے مزید 26مریض رپورٹ

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں نمونیا کے مرض کا شکار مریض بچوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس وقت بھی چلڈرن ہسپتال ملتان میں نمونیا کے مرض کا شکار کل 26 مریض بچے داخل ہیں۔

 جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال مذکورہ میں نمونیا کے کل 15 بچوں کو لایا گیا ہے جبکہ 16 بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ہسپتال ترجمان کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں یکم جنوری 2024 سے 27 اپریل تک نمونیا کے مرض میں مبتلا کل دو ہزار دو سو 26 مریضوں کو لایا گیا ہے جسمیں سے دو ہزار ایک سو 32 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب تک ہسپتال مذکورہ میں نمونیا کے مرض سے کل 68 بچے فوت ہو چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں