بجلی چوری رحجان میں اضافہ،میپکو آپریشن،مزید87صافین پکڑے گئے

بجلی چوری رحجان میں اضافہ،میپکو آپریشن،مزید87صافین پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 87 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔مختلف پولیس سٹیشنوں میں 61 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ بجلی چوروں کو ایک روز میں 47 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پاور ہاؤس پاکپتن، سٹی چیچہ وطنی، سول لائن سب ڈویژن ساہیوال کے علاقوں میں 2 ٹیوب ویلوں سمیت 5افراد ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ڈی جی خان اور ساہیوال میں میپکو ٹیموں کو ریکوری کے دوران مزاحمت اور مار پیٹ کا سامنا، اہلکار کو لہولہان کر دیا۔ شادن لُنڈ سب ڈویژن کی ٹیم کو 10 لاکھ روپے واجبات کے نادہندہ کاشتکار کی بجلی منقطع کرنے پر شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔ ڈیفالٹر کی جانب سے لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت کی گئی۔میپکو سٹاف نے بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لیا۔ساہیوال کی ملتان روڈ سب ڈویژن کے علاقہ میں نادہندہ صارف نے بل ادا کرنے کے بجائے میپکو اہلکار پر حملہ کر دیا۔ محمد اعجاز اے ایل ایم کا سر پھاڑ دیا۔ 26اپریل 2024ء کوملتان سرکل میں 7بجلی چوروں کو 261175 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور7مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 9صارفین 2448800روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 12صارفین کو486516روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں