ہدف مقرر،گندم خریداری شروع نہ ہو سکی

ہدف مقرر،گندم خریداری شروع نہ ہو سکی

ملتان (جام بابر سے ) ملتان ڈویژن میں گندم خریداری کا ہدف 20 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے لیکن گندم خریداری کے حوالے سے تا حال حکومت کی جانب سے کوئی بھی عملی اقدامات شروع نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کاشت کاروں کی اکثریت سڑکوں پر سستے داموں شہریوں کو گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔

ملتان ڈویژن میں باردانے کے حصول کے لیے 8 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے دو ہزار درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی محکمہ خوراک کے سنٹروں پر 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری کا اغاز نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی اکثریت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اسی لیے 20 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ موجوددہ صورتحال میں موقف دینے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے کاشت کار تنظیموں نے گندم خریداری کے حوالے سے حکومت کی ناقص حکمت عملی پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔حکومت کی گندم خریداری میں عدم دلچسپی پر کاشت کاروں کے لیے کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی اکثریت پریشان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں