پیف سکولوں کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کے فنڈز جاری

پیف سکولوں کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کے فنڈز جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے منسلک سکولوں کو محکمہ خزانہ نے ساڑھے سات ارب روپے جاری کر دیئے۔

 تفصیل کے مطابق پیف سکولوں کو آخر کار فنڈز جاری کردئے گئے گرانٹ پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں جاری کی گئی محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاوئڈیشن کو ساڑھے سات ا رب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اس بجٹ سے پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے گی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے پراجیکٹ پیما کو بھی 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں