سانحہ محلہ جوگیاں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

سانحہ محلہ جوگیاں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے سانحہ محلہ جوگیاں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردیے گئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمن وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی سلمان نعیم اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کئے ۔

اس موقع پر ایم پی اے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 32 لاکھ کی امدادی رقوم متوفی و زخمی افراد کیلئے مختص کی گئی ہے ۔حکومت پنجاب سانحہ جوگیاں سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سانحہ جوگیاں کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں