سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم

سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم جاری کردیاگیاسوسائٹیز ماحولیاتی آلودی سے بچاو اور سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گی ۔

ماحولیاتی سوسائٹی کا سربراہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔سموگ کے تدارک کیلئے تمام سکولوں میں اساتذہ کو فوکل پرسنز تعینات کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین روز میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا، اس ضمن میں صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر کے رپورٹ تین روز میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں