ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت 3اعلیٰ افسر ریٹائر

ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ  سمیت 3اعلیٰ افسر ریٹائر

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان عبدالغفار گریوال،سینئر سائنٹسٹ محمد طارق ملک اورپرنسپل سائنٹسٹ سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میاں افتخار احمد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد اپنے اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوگئے ۔

 ایگریکلچر سیکرٹریٹ میں تینوں زرعی سائنسدانوں کے اعزز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوکری سے باعزت ریٹائرمنٹ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں