گیلانی خاندان کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت، علی حیدر

گیلانی خاندان کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت، علی حیدر

ملتان(خبرنگارخصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کی بند بوسن آمد، بی آئی ایس پی رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ حاجی لیاقت بوسن، حاجی عالی شیر بوسن، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، مہر خضر عباس چاون و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 اس موقع پر علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوسن اتاڑ میں سنٹر اس لیے قائم کیا گیا ہے کیونکہ یہ جگہ میرے حلقے کی درمیانی جگہ ہے یہاں اکثریت عوام بآسانی سروسز حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف پیپلز پارٹی کے ووٹرز کیلئے نہیں بلکہ ہر پارٹی کے لوگ اس سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ گیلانی خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں