مختلف جرائم پر 9افراد کے خلاف مقدمات درج

مختلف جرائم پر 9افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے مختلف واقعات کھلا پٹرول و غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں نو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق کھلا پٹرول فروخت و غیر قانونی گیس ریفلنگ کے الزام میں دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سیف علی ، آصف اقبال ، شہزاد،عمر ،ریفلنگ کرنے پر لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم افنان،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم حامد علی ،نیوملتان پولیس نے ملزم عمران ،خلیل احمد کو گرفتار کیاجبکہ پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں سیتل ماڑی پولیس نے ملزم اقبال سے 700پتنگیں برآمد کرلی ،پولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں