ریسکیو 1122کی فائرفائٹرز کے عالمی دن پرعملی مشقیں

ریسکیو 1122کی فائرفائٹرز کے عالمی دن پرعملی مشقیں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مظفرگڑھ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی مشترکہ عملی مشقوں کا مظاہرہ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ودیگر نے شرکت کی۔

ریسکیورز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے فائر فائٹنگ، سینڈنگ ڈی سینڈینگ، ریپیلنگ، آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، دھوئیں سے بھرے کمرے میں داخلہ اور سرچ، ایمرجنسی کے شکار لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سمیت اچانک لگنے والی آگ پر آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری قابو پانے کے بہترین عملی مظاہرے پیش کئے گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اس دن کو منانے کا مقصد ان فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے کہ جنہوں نے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں