مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 7دکاندار گرفتار

مہنگی روٹی فروخت  کرنے پر 7دکاندار گرفتار

کوٹ ادو(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کا مہنگی روٹی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کیخلاف سخت ایکشن، 7دکاندار گرفتار۔

 تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کی ہدایات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی کی فروخت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھٹی والے دن بھی چھاپے روٹی مہنگی فروخت کرنے پر ضلع بھر کی 92ہوٹلوں تندوروں کی انسپکشن سرکاری نرخوں سے زائد قیمت فروخت پر 7 ہوٹلوں کے مالکان کو گرفتار، 3 ہوٹل تندور مالکان کے خلاف FIR درج اور 18000 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کیمطابق روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں