ملزم کی گھر میں گھس کر گن پوانٹ پر خاتون سے زیادتی

ملزم کی گھر میں گھس کر گن پوانٹ پر خاتون سے زیادتی

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)اوباش کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی۔تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاؤں 42کے بی کی رہائشی (ا) نے پولیس کو درخواسست دی۔

 کہ میرا ہمسایہ عابد مشتاق لنگڑیال مجھ پر بری نظر رکھتا تھا اور میرے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنا چاہتا تھا،میں نے کئی بار اس کو منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا،29تاریخ کو وہ آدھی رات کو میرے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہوگیا اور اسلحہ کے زور پر میر ے شیر خوار بیٹے کے سامنے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے لگا ،شور کرنے پر ہمسائے آگئے اور ملزم عابد مشتاق پستول لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں