پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 پرنسپل سائنٹسٹ مینگو  ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے  اعزاز میں الوداعی تقریب

شجاع آباد(نامہ نگار)پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان عبدالغفار گریوال کی ریٹائرمنٹ پر شجاع آباد مینگو ریسرچ سٹیشن میں الوداعی تقریب کا اہتمام، اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

تفصیل کے مطابق پرنسپل سائنٹسٹ اظہر بشیر کی جانب سے پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان عبدالغفار گریوال کی ریٹائرمنٹ پر شجاع آباد مینگو ریسرچ سٹیشن میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد علوی ڈائریکٹر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان، طارق ملک پلانٹ پیتھالوجسٹ، سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان، اﷲ بخش ملک ڈائریکٹر جنرل ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد،اور پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے عبدالغفار گریوال کی محکمہ کیلئے 31سالہ اعلیٰ خدمات کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں