ضمنی الیکشن،عوام ووٹ چوروں کومسترد کردینگے ، پی ٹی آئی رہنما

ضمنی الیکشن،عوام ووٹ چوروں کومسترد کردینگے ، پی ٹی آئی رہنما

مونڈکا(نامہ نگار)دھونس، دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو عوام 18 مئی کو نشان عبرت بنا دیں گے پی پی 269 کے غیور عوام جاگ چکے ہیں انہیں اقبال خان پتافی کی صورت میں مسیحا مل گیا ہ،ے ابن الوقت اور خود غرض اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے پہلے بھی مسترد ہوئے ہیں۔

 اب بھی بری طرح ناکام ہوں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ، پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر راشد کھلنگ ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 269 سردار اقبال خان پتافی ، عزیز خان پتافی سردار انصر خان پتافی و دیگر نے مختلف مقامات پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کے دن جھرلو چلانے والوں کی عوام \"مرمت \" کریں گے انہوں نے کہا کہ علمدار قریشی نہ صرف بگھوڑا امیدوار ہے بلکہ پرلہے درجے کا خود غرض اور ابن الوقت انسان ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ علمدار قریشی بتائیں انہوں نے انتخابات کے دو ماہ بعد ایم پی اے شپ سے استعفیٰ کیوں دیا ہے جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیاز ، لوٹ مار اور جھوٹے پرچے کرانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اس بار مخالف بھگوڑے امیدوار نے حسب سابق الیکشن چرانے کی کوشش کی تو ہمارا سخت ردعمل آئے گا پھر تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں