طلبہ کے جھگڑے ،معاملہ چھپانے پر سکول ہیڈ سمیت 3معطل

طلبہ کے جھگڑے ،معاملہ چھپانے پر سکول ہیڈ سمیت 3معطل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی ہراج میں طلبہ کے جھگڑے میں دیگر مقامی لوگوں کی مداخلت ،بچوں پر تشدد ،معاملہ ایجوکیشن افسروں سے چھپانے پر سکول ہیڈ ،ایک ٹیچر اور درجہ چہارم کا ملازم معطل کردیا گیا۔

سکول کے انتظامات متبادل ٹیچر کے حوالے ،انکوائری ٹیم نے سکول پہنچ کر کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی ہراج میں سکول میں زیر تعلیم طلبہ میں جھگڑا ہوا تو مقامی لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر علاقہ بھر میں اس امر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی،سکول ہیڈ کی جانب سے معاملہ چھپانے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایم ای ای کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے افسر ڈی ای او (ایم) تحصیل مظفرگڑھ ودیگر انکوائری کے لئے سکول پہنچ گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں