ڈگری کالج ظاہرپیر میں 6کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح

ڈگری کالج ظاہرپیر میں  6کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح

ظاہرپیر(نامہ نگار )گرلز ڈگری کالج ظاہرپیر میں 6کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خان پور چودھری شبیر احمد ڈوگر نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے بچوں اور ملک کا مستقبل ہیں۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ظاہرپیر میں انتہائی کم وسائل کے باوجود کالج میں تزئین و آرائش اور صفائی کے ساتھ ساتھ کلین این گرین رکھنے پر پرنسپل شازیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،انہوں نے کہا کہ جب ہماری بچیاں پڑھی لکھی ہوں گی تو خاندان پڑھے لکھے ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا جب کہ کالج میں مزیدید ترقیاتی کام اور مسائل کے حل کے لیے بھی انہوں نے وعدہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ شازیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے لاکھوں روپے کی مالیت سے سولر سسٹم نصب کرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں