18لاکھ ٹن گند م خریداری کا حکم کھلا مذاق ،حسین جہانیاں

18لاکھ ٹن گند م خریداری کا حکم کھلا مذاق ،حسین جہانیاں

کبیروالا(نمائندہ دنیا)وزیر اعظم حقائق کے منافی بیانات سے قوم کو بیوقوف نہ بنائیں،مہنگائی میں کمی نہیں بلکہ مزیداضافہ ہوا ہے ،اس وقت کسانوں کے پاس 30ملین میٹرک گندم موجود ہے جبکہ وزیر اعظم کسانوں سے 1.8ملین ٹن گندم خریدنے کا حکم دے رہے ہیں۔

یہ کسانوں کے ساتھ کھلا مذاق اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے ،گندم درآمد سیکنڈل ،پی ڈی ایم کی سابق حکومت اور نگران حکومت جرم میں دونوں برابر شریک ہیں ،حکومت کا گندم خریداری نہ کرنے کے جواز میں مہنگائی میں کمی ہونے پر خوشی سے جو بغلیں بجارہے ہیں ،وہ قوم’ وہ کمی دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کسانوں سے 1.8ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کے حکم پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ گندم خریداری کے حوالے سے جو ظلم اور ناروا سلوک کررہی ہے ،اس کے ملکی معیشت اور زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں