محفل میلاد اورتقریب دستار بندی بالغان

 محفل میلاد اورتقریب  دستار بندی بالغان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )سالانہ محفل میلاد اورتقریب دستار بندی بالغان ۔

تفصیل کے مطابق کہروڑپکا میں مسجد ارائیں والا میں دو سال سے بڑی عمر کے افراد کے لئے ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم اوردرس کا اہتمام کیا جا رہا ہے گزشہ روز تین افراد محمد شہزاد عطاری ،محمد زین العابدین ،محمدعمران نے ناظرہ قرآن پا ک مکمل کیا تو محفل میلاد اورتقریب دستار ی بندی کا اہتمام کیا گیا ، لودھراں سے نعت خوان قاری محمد جمیل قادری ،مفتی عبدالرحمن ،قاری محمد اعجاز عطاری ،قاری اسلم عطاری نے شرکت کی اورشرکاء کو ترغیب دلائی کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہو تی ،دین سیکھنے کا جذبہ ہمہ وقت دلو ں میں موجزن ہونا چاہیے ،غلطیوں کی اصلاح کرنا چاہیے ،اس حوالے سے تعلیم بالغان ایک بہترین جگہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں