مکھی کاٹے کے کیسز سے متعلق خصوصی ہدایات جاری

مکھی کاٹے کے کیسز سے  متعلق خصوصی ہدایات جاری

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں مکھی کاٹے کے کیسز کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جسمیں لکھا گیا ہے۔

کہ تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز لیشمینیس کیسز کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ڈی ایس ایس پر اپ لوڈ کریں سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے لئے اس مرض کو روکنے کے لئے اور آگہی کے لئے گائیڈ لائن جاری کی جائے اس مرض کے علامات کے مشتبہ مریضوں کے لئے آئسولیشن رومز مختص کئے جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں