خسرہ کے مزید 5مریض بچے سامنے آگئے ،مجموعی تعداد 846ہوگئی

خسرہ کے مزید 5مریض بچے سامنے  آگئے ،مجموعی تعداد 846ہوگئی

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ،محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ، چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 846 مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔

 نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 05 مریض بچے زیر علاج، تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 846مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں