نشتر کی تزئین وآرائش میں غیر معیاری سامان کے استعمال کا انکشاف

نشتر کی تزئین وآرائش میں غیر معیاری  سامان کے استعمال کا انکشاف

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں جاری تزین و آرائش کے کام میں غیر معیاری تعمیراتی سامان استعمال ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد نے وی سی نشتر کو آگاہ کیا کہ جن وارڈز میں تزین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے وہاں ابھی سے کئی جگہوں سے ٹائلز ٹوٹ چکی ہیں جبکہ کئی وارڈز میں جاری تزین و آرائش کا کام سست روی کا شکار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں