پاورلومز بدترین دور سے گزر رہیں، عبدالخالق قندیل

پاورلومز بدترین دور سے گزر رہیں، عبدالخالق قندیل

ملتان(لیڈی رپورٹر )آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری منعقدہ ہوا،اجلاس میں چیئرمین ملتان زون حا جی بشیر پہلوان،سنیئرنائب صدر حاجی عبدالطیف انصاری ،محمد یونس انصاری،حسنین اسلم انصاری،امجد نذیر انصاری،محمد رمضان جانی ودیگر شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرخالق قندیل انصاری نے کہا کہ پاور لومز انڈسٹری کی بدقسمتی ہے کہ وہ اس وقت تاریخ کی بدترین بحران سے گزررہی ہے لیکن ایوانوں کے اندر صرف جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے نمائندے موجود ہیں،جبکہ کروڑوں لوگوں کو روزگار دینے والی انڈسٹری خود بے روز گاری کے گڑے میں گررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پاور کومز انڈسٹری کی بحالی کے اقدامات نہ کئے تو آئندہ بجٹ تک کروڑوں لوگ بے روز گاری کی دلدل میں پھنس جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ ڈسکوز ایسی پالیسیاں بنا رہی ہیں جسکی وجہ سے صارفین کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا ناممکن ہوتاجارہا ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ میپکو میں کروڑوں اضافی یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں جس سے بجلی کے نرخ میں کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے ،جوکہ صارفین کے معاشی قتل کے مترادف ہے وزیر داخلہ کے نوٹس سے غریب صارفین کی حوصلہ افزائی ہوگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی کے وسط میں پورے پاکستان میں پریس کانفرنسز کر کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا،ہمارے مطالبات کو بجٹ میں شامل نہ کیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں