آل پارٹیز صوبہ سرائیکی کانفرنس 2جون کو ہوگی

آل پارٹیز صوبہ سرائیکی  کانفرنس 2جون کو ہوگی

ملتان(خبرنگارخصوصی)سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالانہ آل پارٹیز صوبہ سرائیکستان کانفرنس 2 جون 2024ء اتوار کو 11 بجے دن ملتان مارکی میں ہو گی۔

 یہ فیصلہ کانفرنس کی مرکزی باڈی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کی ، اجلاس میں سرائیکی دانشور و رہنما مظہر جاوید سیال، عامر شہزاد صدیقی ، پروفیسر پرویز قادر خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ کانفرنس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت نامے ارسال کئے جا رہے ہیں، ارکان اسمبلی کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں