زرعی یونیورسٹی کا نیسلے کے ساتھ معاہدے پر دستخط

زرعی یونیورسٹی کا نیسلے کے  ساتھ معاہدے پر دستخط

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ پانی کی تخلیق نو اور ماحولیاتی استحکام کے مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے یہ پروجیکٹ زرعی یونیورسٹی ملتان کے ریسرچ فارم جلال پور پیر والا میں آم کے باغات پر ہوگا ۔

جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور نیسلے لمیٹڈ سے ریسورس منیجر اسد سعدی نے کیا ۔جبکہ ابراہیم حمید محبوب الہی اللہ بخش دیگر نمائندے تھے ۔اس پروجیکٹ کے تحت زرعی یونیورسٹی ٹیم نے یونیورسٹی ریسرچ فارم جلال پور پیر والا میں آم کے باغات کے تحت تین ایک جیسے کھیت بنائے ہیں جن میں پانی کے استعمال سے باخبر رہنے کا انفرادی طریقہ کار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں