بجلی چوری میں کمی نہ آسکی، 91صارف قانون کے شکنجے میں

بجلی چوری میں کمی نہ آسکی، 91صارف قانون کے شکنجے میں

ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

 ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 91افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ مختلف پولیس سٹیشنوں میں 65 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ بجلی چوروں کو 59 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔بہاولپور سرکل سرویلنس ٹیم نے عباسیہ سب ڈویژن کے علاقہ میں ایک کمرشل پلازہ میں ٹیرف چوری سمیت ایک میٹر ڈیڈ سٹاپ کر کے بجلی چوری پکڑی۔ کمرشل پلازہ میں گھریلو میٹر سے بجلی استعمال کر کے نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔بستی ملوک سب ڈویژن دنیا پور کی ٹیم نے ایک صارف کو ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔4مئی2024ء کوملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو891372روپے جرمانہ عائد کیا گیااور9مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 16صارفین 522282 روپے جرمانہ عائد اور16مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک بجلی چور کو پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں موقع سے گرفتار کیا گیا۔ وہاڑی سرکل میں 10صارفین کو 359100روپے جرمانہ عائداور4 مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 12صارفین کو 682255 روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 14ڑصارفین کو 2351330 روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو144000 روپے جرمانہ عائد اور10 مقدمات درج کئے گئے ۔مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو329600روپے جرمانہ عائد اور9مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو15000 روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں