گیس چوروں کیخلاف ایکشن، 12صارف پکڑے گئے

گیس چوروں کیخلاف ایکشن، 12صارف پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ، مزید بارہ گیس چوروں کے خلاف ایکشن، کنکشن منقطع کر دیئے ۔

ایک صارف امین ہسپتال بوریوالا میں گھریلو میٹر جنریٹر اور ہسپتال کی مشینری پر استعمال کرتا پایا گیا جس پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے اسکا میٹر منقطع کردیا ۔ بوریوالا میں ہی پانچ صارفین کے کنکشن غیر قانونی طور پر دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کر دیئے گئے ۔ ملتان شہر عالم پور میں آپریشن انچارج کی ہدایت پر کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف پورے علاقہ کا آپریشن کلین اپ کیا گیا جس میں دو صارفین موقع پر کمپریسر کے ذریعے گیس کھنچتے ہوئے پائے گئے ۔ ٹاسک فورس نے دونوں میٹر منقطع کر دیئے اور عالم پور سے ہی چار صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اہل علاقہ کا گیس پریشر کم ہونے کا مسئلہ تھا جو کہ لوگوں کے کمپریسر استعمال کی وجہ سے تھا۔ کمپریسر اترنے کے بعد کچھ گلیوں کا پریشر بہتر ہوگیا ہے ۔ آپریشن انچارج جمیل رشید نے ٹاسک فورس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں