گندم سکینڈل،نگرانوں نے من پسندوں کو نوازا،عبدالقادر

گندم سکینڈل،نگرانوں نے من پسندوں کو نوازا،عبدالقادر

ملتان(خبرنگارخصوص)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر عبدالقادر شاہین، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، اور محمد سلیم مغل نے گندم سکینڈل سے پیدا سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے اسے نگران حکومت کی اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے من پسند پرائیویٹ کمپنیوں کے چہیتوں کو زاتی مفادات کے حصول کیلئے کھلی چھوٹ کے مترادف قرار دیا ہے۔

پارٹی رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم سکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات اور مجرمانہ غفلت کے زمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کے ذریعے حقائق قوم کے سامنے لائے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پرائیویٹ کمپنیوں کے چہیتوں کو خوب نوازا اور ان کے ساتھ مل کر ایک ارب ڈالر کی گندم یوکرائن سے امپورٹ کی کاکڑ نے وہ سبق دیا کہ قوم بھی یاد رکھے گی، پارٹی رہنماء عبدالقادرشاہین کا کہنا تھا کہ گندم سکینڈل میں 300 ارب کا نقصان ہوا، نجی شعبے کو گندم درآمد کی کُھلی چھوٹ دی، کسٹم ڈیوٹی، جی ایس ٹی کی بھی چھوٹ، اربوں روپے کا کھیل کھلا گیا، اب حکومت کے پاس نہ پیسے اور نہ ہی گندم رکھنے کی جگہ ہے ، پنجاب حکومت ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی، کسان رُل گیا اور ملک کا اتنا بڑا نقصان کر کے موصوف خود سینیٹر بن کر دوبارہ سے قانون سازی کرنے میں مصروف ہوگئے ، نہ کوئی پوچھے گا، نہ کوئی تحقیق کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں