پنجاب حکومت فوری بلدیاتی الیکشن کرائے ،یوسف انصاری

پنجاب حکومت فوری بلدیاتی الیکشن کرائے ،یوسف انصاری

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) کونسلر ز اتحاد ضلع ملتان کا اہم اجلاس میاں حفیظ احمد جوئیہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہوا،جس کی صدارت حاجی محمد یوسف صدر کونسلر اتحاد ضلع ملتان نے کی۔۔۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری بلدیاتی الیکشن کروائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں شنید ہے کہ بلدیاتی ایک میں ترامیم ہو رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ قانون جن کے لیے بنایا جا رہا ہے ان کا نمائندہ بھی شامل کر لیا جائے تاکہ قانونی تبدیلی میں لوگوں کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھا جائے ،بلدیات ختم کرنے سے یو سی لیول پر رشوت کا بازار گرم ہوگا،اجلاس میں ڈاکٹر اکرم شاد، سید اشتیاق بخاری،غلام علی جمالی، احسان علی قریشی، میاں حفیظ احمد جوئیہ،محمد علی قریشی،محمد امین بابر، حافظ نذرروانی،حافظ محمد ظفر قریشی،فرحان انصاری شریک تھے ،اشتیاق بخاری نئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا جائے ،ڈاکٹر اکرم شاد نے کہا کہ کونسلرز کو بااختیار کیا جائے ،محمد علی قریشی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن جلد منعقدہ کیے جائیں،امین بابر نے کہا کہ بلدیاتی کمیٹی میں بلدیاتی نمائندے کو شامل کیا جائے ،احسان علی قریشی نے کہا کہ کونسلرز کو ووٹ کا حق دیا جائے ،حافظ نذر روانی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادپر منعقدہ کیا جائے ،حافظ ظفر قریشی نے کہا کہ سابق بلدیاتی نظام بحال کیا جائے ،غلام علی جمالی نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی بلدیاتی نظام میں مداخلت بند ہونی چاہیے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں